امریکہ میں ریاست ہوائی کی فوجی بیس پر جنگی طیارہ رن وے سے اُتر کر قریبی خلیج میں جا گرا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ہولونونو محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان’ میلکم کے۔ میڈرانو ‘نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں، مقامی وقت کے مطابق، دن 2 بجے ہوائی کی بحری بیس پر ایک عسکری طیارے کے کینیہو خلیج میں گرنے کی اطلاع مِلی ہے۔
فوجی حکام نے کہا ہے کہ P-8A جنگی طیارے کی رن وے سے اُترنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔
کوسٹ گارڈ کمانڈ آفس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے حدّ نگاہ محدود ہو گئی تھی۔