غزہ: صہیونی فوجیوں نے الشفا اسپتال تباہ کرنے کے بعد شمالی غزہ میں واقع انڈونیشین اسپتال پربھی شدید بمباری کی ہے، جس کےنتیجے 17فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے انڈونیشیا اسپتال کو نشانہ بنایا، تقریبا 700 افراد اسپتال میں موجود ہیں، جہاں انہیں اسرائیلی فورسز نے محصور کیا ہوا ہے۔
مغربی میڈیا کے مطابق غزہ کے شمال میں واقع اسپتال کے گرد و نواح میں شدید لڑائی پھوٹ پڑی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مریض اور بے گھر افراد کئی ہفتوں سے پناہ لیے ہوئے ہیں، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے خواتین اور بچے خوفزدہ ہیں۔