ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے

تل ابیب:شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) ترجمان نے  3 اسرائیلی فوجی  اہلکاروں کی ہلاکت کی  تصدیق کرتے ہوئے  کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریا 387 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے مختلف علاقوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور اسرائیلی فوج کی 37 گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ٹیلی گرام پر ایک بیان میں القسام بریگیڈ نے کہا کہ ایک عمارت کے اندر چھپے ہوئی صیہونی فورسز کو نشانہ بنایا اور مشین گنوں سے جھڑپوں کے بعد انہیں ہلاک اور زخمی کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں