ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملین پاونڈ اسکینڈل کیس: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع

اسلام آباد:احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، عدالت نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے چیئرمین عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئیں۔

نیب ٹیم میں مظفر عباسی، عرفان اللہ، عمر ندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقار الحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔عدالت نے بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ سے بحال درخواست ضمانت میں بھی 29 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں