ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلیوں میں آج بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل چل رہا ہے، سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق  نے کہاہے کہ ایوانوں میں بیٹھے لوگ اداروں کو لوٹنے کے ذمہ دارہیں، اسمبلیوں میں آج بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل چل رہاہے، ملک میں تباہی کا اصل ذمہ دار حکمران طبقہ ہے، میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزرا اور افسروں کے گھروں سے اربوں روپے برآمد ہوئے ہیں، ملک کی ترقی کے راستے میں امریکا، برطانیہ سے زیادہ ان کے ایجنٹ رکاوٹ ہیں، اگر کرپٹ افراد سے لوٹا گیا پیسہ واپس لیا جائے تو ملک کو قرضوں کی ضرورت نہیں ہو گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف عوام 8فروری کے انتخابات میں ہمارا ساتھ دیں، جماعتِ اسلامی اقتدار میں آ کر تعلیم کا بجٹ 60فیصد تک بڑھائے گی، طالبات کے لیے الگ تعلیمی ادارے اور مفت ٹرانسپورٹ دی جائے گی، مفت گرلز میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں کوئی سہولت موجود نہیں ہے، جماعتِ اسلامی نوجوانوں کو سرکاری سطح پر بیروزگاری الائونس دے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں