ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ فاتح کپتان پیٹ کمنز اور دیگر کھلاڑی واپس آسٹریلیا پہنچ گئے

کینبرا:ورلڈکپ فاتح کپتان پیٹ کمنز اور دیگر کھلاڑی واپس آسٹریلیا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ہرچارسال بعد ملتا ہے، بھارت جیسی کنڈیشنز میں ورلڈکپ کیھلنا آسان نہیں ہوتا۔

کپتان پیٹ کمنز نے سڈنی ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت گروپ بہت مطمئن ہیں، دنیا بھر سے نبردآزما ہوکر گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی ہے، کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ باولر جوش ہیزل ووڈ بدھ کی صبح سڈنی جبکہ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈز اور آل راؤنڈر مچل مارش میلبرن ایئرپورٹ پر اترے، بیٹر مارنس لبوشین برسبین پہنچے۔

اسکواڈ کے سات ممبران ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں