ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری

اسلا م آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین پر 1.52 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

جمعرات کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023 سے دسمبر 2024 تک لاگو ہوگا جس کے باعث صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا ہے۔

وفاقی حکومت سرچارج عائد کئے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں