ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جھنگ میں گھر سے ماں بیٹی کی گلا کٹی لاشیں برآمد، باپ بھی مردہ حالت میں ملا

جھنگ: پنجاب کے علاقے جھنگ میں بیوی اور بیٹی کو ذبح کردیا گیا جبکہ گھر سے باپ کی بھی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے تھانہ وریام کی حدود میں ایک گھر سے ایک خاتون، مرد اور بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے تینوں افراد ماں، بیٹی اور والد تھے، جن میں سے ماں اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص کی موت زہر کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد زہر کھا کر خودکشی کی ہے تاہم حتمی حقائق مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں