ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کی کرن جوہر کے ساتھ اگلی ایکشن تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی کرن جوہر کے ساتھ اگلی ایکشن تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا۔ 

نامور فلمساز کرن جوہر اور سلمان خان کے نئے پروجیکٹ کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی تھیں اور اب فلم کا نام اداکار نے ظاہر کردیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے ان کے نئے فلمی پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم ’دی بُل‘ میں کام کریں گے۔

سلمان خان نے مزید بتایا کہ ’دی بُل‘ کے بعد دبنگ، پھر کک اور اس کے بعد تین چار مزید فلمیں آئیں گی۔

’دی بُل‘ کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور بعض ذرائع کے مطابق یہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی جس میں اداکار ایک مشن کو مکمل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں