ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں حکومتیں بلاتفریق انتخابی مہم کے یکساں مواقع فراہم کریں، الیکشن کمیشن

کراچی: الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ بلاتفریق انتخابی مہم کے لیے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم اور چیف سیکرٹریز کو ایک ہنگامی مراسلہ بھیجا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایت کی ہے، جس کی وجہ سے وہ ووٹرز اور سپورٹرز کے ساتھ انتخابی مہم نہیں چلا پا رہی۔

مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگراں حکومتیں آئین کےتحت پابند ہیں کہ کسی تفریق کےبغیر سب کو یکساں مواقع فراہم کریں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا خط چیف سیکرٹری کے ذریعے نگراں سندھ حکومت کو موصول ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں