ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ نے کویت کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی، جس کے مطابق کویت کی جاب سے 7 مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں ہوا، جس میں کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان سرمایہ کاری کے حوالے سے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دے دی۔

دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط وزیراعظم کے دورہ کویت کے دوران کیے جائیں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔

منصوبوں میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کے لیے تمر (mangrove) کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں