ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی، یرغمالیوں کی رہائی شروعات ہے،بائیڈن

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پہلے گروپ کی رہائی محض ایک شروعات ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل کے لیے کام دوبارہ شروع کیا جائے۔

بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں جنگ بندی میں توسیع کے حقیقی امکانات موجود ہیں، میں اپنی ٹیم کے ساتھ مصروفِ عمل رہا ہوں کیونکہ اس معاہدے کا نفاذ شروع ہوچکا ہے ، یہ صرف ایک آغاز ہے لیکن اب تک یہ اچھی طرح سے چل رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں