ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایپکس کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف کی حکومتی معاشی اقدامات کی حمایت

اسلام آباد: ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں ہوا، جس  میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حکومتی معاشی اقدامات کی حمایت کی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس سے متعلق جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف، وزرا اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی جب کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطوں کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اقدامات کے تحت تصور کیے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو طویل المدتی اقتصادی منافع کے تصور کے حصول کی ہدایت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے حکومت کے معاشی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں