ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کی گئی۔

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوٹر نیدرخواست کی 2سپیشل پراسیکیوٹرز آج موجود نہیں ہیں،التوا دیا جائے۔

وکیل صفائی سردار عبدالرازق نے کہا ہمیں یہ توبتایا جائیکہ شیخ رشید کے خلاف کیا شواہد ہیں،انکو کب اور کیوں ان مقدمات میں ڈالاگیا،انکا نام 9 مئی کی کسی ایف آئی آر میں نہیں تھا۔تمام مقدمات میں 6 ماہ کی تاخیر کے بعد نام ڈالے گئے۔

شیخ رشید نیکہا اخبار میں پہلے ہی خبر چھپ چکی ہے کہ پراسیکیوشن کیس میں تاریخ لیگی،جج ملک اعجاز آصف نے ریماکس دئیے کہ یہ عدالت کی کریڈیبلٹی کا سوال ہے،خبر سے تاثر ملتا ہیکہ شاید عدالت کو کوئی باہر سے کنٹرول کرتا ہے،۔آئندہ ایسی خبر چھپی تو ایکشن لوں گا۔

عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکو مکمل ریکارڈ لانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں