ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شان مسعود دورہ آسٹریلیا میں اپنی صلاحیتیں منوائیں، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شان مسعود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نومنتخب کپتان شان مسعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا ہے کہ ان کے پاس دورۂ آسٹریلیا میں اپنے آپ کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔ اچھی پرفارمنس دکھائیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے کیمپ میں شامل کیے گئے نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دورہ آسٹریلیا کے دوران اپنی بہترین کارکردگی ثابت کریں۔

دریں اثنا پاکستان کے خلاف 4 روزہ ٹور میچ کے لیے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، جو بدھ 6 دسمبر سے مانوکا اوول میں شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں