ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کی ناکامی ہے, سنی علما کونسل

لاہور : صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ  غزہ میں اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔

 اسرائیل کے بدترین جنگی جرائم میں امریکہ، برطانیہ، فرانس جرمنی براہ راست شامل ہیں، مسلم حکمران اسرائیلی جار حیت کیخلاف اپنی فو جین فلسطین بھیجیں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ  فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے لیکن عالمی طاقتیں مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے زور لگا رہی ہے جو نہ صرف کھلی بد یتی ہے بلکہ فلسطینیوں کا حق نصب کرنے کی سازش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ناصب اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والی عالمی طاقتیں بھی غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی جان و مال کے نقصان میں شریک ہیں ۔

دوسری طرف عالمی طاقتوں کے دہائی کی وجہ سے نئی اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک اس انداز سے نہیں بول رہے ہیں جیسے انہیں بولنا چاہیے تا ہم اسرائیل اور اس کے پشت پناہ اور حمایتی عالمی طاقتوں کے عزائم کو امت مسلمہ اپنے و اپنے اتحاد سے نا کام بنادے گی اور وہ وقت دور نہیں جب قابض اسرائیل کی صہیونی فوج کو چھپنے کی کئی جگہ نہیں ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں