کراچی کے ایک کاروباری مرکز میں آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے تو بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق کاروباری مرکز میں لگنے والی آگ تین سے چار منزلوں تک پھیل چکی ہے، جس کی زد میں آکر درجنوں دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے ابتدائی طور پر بتایا کہ شاپنگ مال کی چھت پر رکھے جنریٹر میں آگ لگی تھی، جس کی اطلاع پر کارروائی شروع کی گئی آگ بجھانے کی کوششیں جا ری ہیں۔
حکام کاکہنا ہے کہ آگ عمارت کے چوتھے فلورپر لگی ہے جو تیزی سے پھیلی اور بالائی منزل پردھواں زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔
جاں بحق اورزخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ، دم گھٹنے سے زخمی ہونیوالے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
جناح ہسپتال حکام کے مطابق 9 میتوں کو جناح ہسپتال لایا گیا ہے جن کی موت جھلسنے کے باعث ہوئی جبکہ تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے ،زخمی ہونیوالے تین افراد میں سے دو کی حالت بہتر ہے ۔
دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے 9 افراد کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کیا جائے۔