ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر منفی تبصرے، نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے خودکشی کرلی

بھارت میں سوشل میڈیا پوسٹ پر منفی تبصروں کے بعد 16 سالہ نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اوجین سے تعلق رکھنے والا پرانشو نامی میک اپ آرٹسٹ انسٹاگرام پر کافی مقبول تھا جہاں وہ بیوٹی اور میک اپ کی اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتا تھا۔

ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر بھی پرانشو نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ٹرانزیشن ریل پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے ساڑھی پہن کر خود کو خاتون کے روپ میں دِکھایا۔

اس پوسٹ پر جہاں پرانشو کے مداحوں نے اُن کے میک اپ کی مہارت کی تعریف کی تو وہیں ہزاروں صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اُن کی پوسٹ پر 4000 سے زائد منفی اور نفرت انگیز تبصرے کیے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر نفرت انگیز تبصروں نے 16 سالہ پرانشو کے دماغ پر اس قدر گہرا اثر ڈالا کہ اُنہوں نے صارفین کی نفرت نہ برداشت کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

اس حوالے سے بھارتی اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ پرانشو کو صارفین کے نفرت انگیز تبصروں نے خودکشی کے لیے اُکسایا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پرانشو کی خودکشی کے پیچھے اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ پرانشو کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 17 ہزار ہے جبکہ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر 301 پوسٹس کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں