ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی میں 2روز کی توسیع

غزہ : فلسطین میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید 2دن کی توسیع کا معاہدہ طے پاگیاہے۔

میڈیا زرائع کے مطابق قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر 2 دن کی توسیع میں 20اسرائیلی اور 60 فلسطینی قیدی رہاکئے جائیں گے۔

حماس کے مطابق جنگ بندی میں دو روزکی توسیع پر قطر اور مصر سے اتفاق کرلیا ہے۔ جنگ بندی کے دوران مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے فہرست تیار کرلی گئی ہے، جنگ بندی میں دو  روزہ توسیع کی شرائط پہلے والے جنگ بندی معاہدے جیسی ہی ہیں۔

قطر کا کہنا ہے کہ اس کی کوشش ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں