ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی غزّہ کو پیٹرول کا ایک لیٹر بھی نہیں مِلا

اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی وقفے کے آغاز سے اب تک شمالی غزّہ کے ہسپتال کو ایندھن کی کوئی ترسیل نہیں ہوئی۔

غزّہ شعبہ صحت  کے ڈائریکٹر منیر البیرش نے ذرائع ابلاغ کے لئے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں ہسپتالوں کو ایندھن کی فوری فراہمی کی ضرورت پر زور دیا اور  کہا ہے کہ "غزّہ شہر اور غزّہ کی پٹی کے شمالی ہسپتالوں کو پیٹرول کا ایک لیٹر تک نہیں مِلا”۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں داخل ہونے والا ایندھن نہایت کم مقدار میں تھا اور وہ بھی مہاجر کیمپوں کے پانی کے کنووں کو چلانے کے لئےاقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی UNRWA نے وصول کر لیا ہے۔ غزّہ کے شمالی ہسپتالوں کو 100 بستروں پر مشتمل ایک کنٹینر بھیجا گیا ہے جسے انڈونیشیا ہسپتال نے وصول کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس  کے درمیان سمجھوتے کے بعد جھڑپوں میں 4 روزہ انسانی وقفہ 24 نومبر کو صبح  7 بجے شروع ہوا تھا۔

باہمی اتفاق کے ساتھ حماس کے زیرِ حراست 50 اسرائیلیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں بند 150 فلسطینی  رہا کئے جائیں گے۔  دونوں طرف کے قیدیوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔

حماس نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ انسانی وقفے کے دوران غزّہ کے تمام علاقوں میں امداد کی رسائی کے لئے یومیہ 200 امدادی ٹرالروں اور 4 ایندھن ٹینکروں  کو علاقے میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں