ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلا م آباد: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو پی ٹی آئی کے نئے سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی خیبر پختون خوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت 15 روز کے لیے منظور کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کو 15 دن کے بعد ضلع دیر کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں