ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ا مریکی فوجی طیارہ جاپانی جزیرے میں گر کر تباہ

ٹوکیو :امریکی اوسپرے فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جاپان میں کاگوشیما پریفیکچر کے  جنوب مغربی جزیرے یاکوشیما کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں8 افراد سوار تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کے جاری کردہ اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ  طیارہ سہ پہر 2 بج کر 40 منٹ پر ریڈار سے غائب ہو گیا، جاپان کوسٹ گارڈ کومقامی وقت سہ پہر2 بج کر47 منٹ پرحادثے کے بارے میں ہنگامی کال موصول ہوئی۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کازو اوگاوا کا کہنا تھا کہ صرف ایک شخص کی لاش ملی ہے جو کافی خستہ حال میں ہے، باقیوں کی تلاش جاری ہے، اوسپرے فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ یاماگوچی پریفیکچر میں امریکی اڈے سے اوکی ناوا میں کادینابیس کی طرف روانہ ہوا تھا،  کوسٹ گارڈ نے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے گشتی کشتیاں اور ہوائی جہاز جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے ہیں لیکن  ہمارے پاس حادثے کی مزید تفصیلات نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں