ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہزاروں گلوکاروں کا کھلا خط، عروج آفتاب بھی شامل

 ممبئی: امریکہ اور دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں گلوکاروں اور موسیقاروں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

جنگ بندی کے مطالبے کیلئے لکھے گئے خط کو دستخط کرنے والوں میں پاکستانی ایمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وہ گلوکار اور موسیقار زندگی، محبت، انصاف اور امن کیلئے کھڑے ہوئے ہیں اور فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔

اسرائیل سے  مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے تاکہ وہاں رہنے والے انسان آزاد زندگی گزار سکیں اور انہیں ضروریات زندگی مل سکے۔

خط میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر اپنا 75 سالہ قبضہ ختم کرے اور آزاد فلسطین کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں