ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رنبیر کپور میگا ایکشن تھرلر ’انیمل‘ کے ساتھ باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور اپنے میگا ایکشن تھرلر فلم ’انیمل‘ کے ساتھ باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں اور فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق فلم اوپننگ ڈے پر 40 کروڑ کا شاندار بزنس کرسکتی ہے۔ 

فلم کا دورانیہ اگرچہ ساڑے تین گھنٹے پر محیط ہے لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی تجسس سے بھرپور کہانی ناظرین کو جکڑ سکتی ہے۔

’انیمل‘ میں رنیبر  کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل  راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم ’انیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں