ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالی قزاقوں نے ایران کا  دوسرا بحری جہاز اغوا کر لیا

موغا دیشو:صومالیہ کے کھلے سمندر میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران بحری قزاقوں نے ایران کا دوسرا بحری جہاز اغوا کر لیا ہے۔

صومالیہ کے صوبے کاندالہ کے وزیر اعلی احمد یوسف خورشے نے کہا ہے کہ صوبہ پٹ لینڈ میں قزاقوں  نے ایرانی پرچم بردار بحری جہاز اغوا کر لیا ہے۔

خورشے  نے جہاز کے عملے کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم یہ ضرور  کہا ہے کہ  عملے  کی پوری ٹیم غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں 25نومبر کو بھی صومالی اور آئر ش  شہریوں پر مشتمل 16رکنی عملے والا ایرانی پرچم بردار جہاز اغوا کر لیا گیا تھا،قزاقوں نے عملے کی رہائی کے لئے 4لاکھ ڈالر تاوان  کا تقاضا کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں