ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا انڈر17 ورلڈ کپ: جرمنی اور فرانس کے درمیان فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جکارتہ:فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈونیشیا میں جاری فیفا انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ میں   بروز ہفتہ جرمنی اور فرانس کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل جرمنی کی انڈر 17ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن کی انڈر 17ٹیم کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 2-4گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں فرانس کی ٹیم نے مالی کو 1-2گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ یکم دسمبر کو ارجنٹائن اور مالی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،یہ پہلا موقع ہے جب انڈونیشیا نے فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کی میزبانی کی اور پہلی بار فیفا انڈر 17ورلڈ کپ جنوب مشرقی ایشیا میں منعقد کیا گیا ہے۔

ملائیشیا میں 1997فیفا ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ اور تھائی لینڈ میں 2012فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ اس خطے میں فیفا ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

فیفا انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ کا انیسواں 2021میں ہونا تھا جو عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور چار سال کے بعد کھیلاجا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں