ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرابھاس کی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

 ممبئی: سپر اسٹار پرابھاس کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا، اداکار کی نئی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

’سالار : سیزفائر1‘ کے تین منٹ 47 سیکنڈ کے ٹریلر میں پرابھاس اپنے شاندار ایکشن میں نظر آئے جس نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم دو پارٹ میں بنائی جائے گی، پرابھاس ’سالار‘ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ’ورادراجا منرا‘ کے کردار میں ایکشن دیں گے۔

فلم کو بلاک بسٹر سیریز ’کے جی ایف‘ کے دائریکٹر پرشانت نیل بنارہے ہیں اور ’سالار‘ کی کہانی کو ’کے جی ایف‘ کے ساتھ ملایا جائے گا۔

’سالار : سیزفائر1‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گر گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ’سالار‘ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اور یہ رواں برس 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں