ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہنوں اور اہلیہ کو ریپ کی دھمکیاں ملیں، تابش ہاشمی کا انکشاف

  کراچی: معروف کامیڈین اور ٹی وی شو میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی شہرت کی وجہ سے اُن کی اہلیہ اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں۔

حال ہی میں تابش ہاشمی نے یوٹیوبر دانیال شیخ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ کس طرح لوگ اُن کے گھر کی خواتین کو خطرناک دھمکیاں دیتے ہیں۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ “مجھے میری شہرت کی وجہ سے بہت گالیاں سُننی پڑتی ہیں، میں لوگوں کی گالیاں، نفرت انگیز جملے برداشت کرلیتا ہوں لیکن جب میرے گھر کی خواتین کے بارے میں کچھ کہا جاتا ہے تو وہ برداشت نہیں ہوتا”۔

اُنہوں نے کہا کہ “لوگوں کو مجھ سے مسئلہ ہے تو جتنا مرضی مجھے بُرا بھلا کہہ لیں لیکن وہ میری اہلیہ، بچوں اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دیتے ہیں، جو میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے”۔

کامیڈین نے کہا کہ “مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے گھٹیا لوگ بھی رہتے ہیں جو میرے گھر کی خواتین کو ریپ کی دھمکیاں دے کر مجھے تہذیب سیکھا رہے ہیں”۔

مزید پڑھیں: تابش ہاشمی پر کپل شرما شو کا اسٹائل کاپی کرنے کا الزام

تابش ہاشمی نے مزید کہا کہ “جب لوگ مجھے گالی دیتے ہیں تو میں نظر انداز کردیتا ہوں لیکن ایک لڑکے نے میری اہلیہ اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دیں تو میں اُس کے گھر کے پہنچ گیا تھا لیکن میں نے وہاں جاکر اُس لڑکے کو کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ طالب علم تھا”۔

واضح رہے کہ آن لائن کامیڈی شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ سے مشہور ہونے والے معروف کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ایک کامیڈی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں