ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملبے تلے 6500 سے زیادہ فلسطینی غزہ میں ابھی بھی دبے ہوئے ہیں،فلسطینی حکومت

 غزہ : فلسطینی حکومت کے پریس آفس نے کہا ہے کہ چھ ہزار پانچ سو سے زیادہ فلسطینی طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

  فلسطینی حکومت کے پریس آفس نے کہا ہے کہ غزہ پر سات اکتوبر سے شروع ہونے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں پندرہ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں چھ ہزار ایک سو پچاس بچے اور چار ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں سینتیس ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کے استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کو طوفان الاقصی کے نام سے قدس کی غاصب حکومت کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا تھا اور اس حکومت نے اپنی شکست کا بدلہ لینے اور استقامتی گروہوں کے آپریشن کو روکنے کیلئے غزہ پٹی کی تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا اور ان پر بمباری کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں