ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسیم شاہ نے حریم کو تحفہ دیا؟ تصویر وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی مبہم سوشل میڈیا سے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ مختلف پھولوں سے تیار کردہ خوبصورت گلدستہ ہاتھ میں لیے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو ٹیگ کیا اور ساتھ میں “تھینک یو” بھی لکھا۔

حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہوں نے نسیم شاہ کا شکریہ کیوں ادا کیا۔ البتہ اُن کی مبہم پوسٹ نے صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر پھولوں کا یہ گلدستہ قومی کرکٹر نے اُنہیں دیا ہے تو کس وجہ سے دیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ “حریم شاہ کو پی ایس ایل کی ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر ہونا چاہیے”۔

ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

     

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں