ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے، ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی

  کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو ایندھن کی مد میں باقی ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے 40 کروڑ روپے ادا کردیے۔

ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد پی آئی اے نے ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے پی ایس او کو جمعے کے روز 40 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو اپنی کریڈٹ لمٹ بحال رکھنے کے لیے 1 ارب 50 کروڑ ادا کرنے تھے، ابھی بھی لمٹ کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 10 کروڑ مزید ادا کرنے ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے درکار ایندھن کے حوالے سے ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی کو قبل ازوقت طلب کی فہرست فراہم کرنا پڑتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں