ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات آج پشاور میں ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن پشاور کی تحصیل چمکنی میں ہوں گے اور اس میں 500 لوگ حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور ایس ایس پی آپریشنز خود سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔

پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں