ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاک بسٹر ’انیمل‘ میں کم اسکرین ٹائم ملنے پر بوبی دیول کا بیان سامنے آگیا

 ممبئی: سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ میں کم اسکرین ٹائم ملنے پر بوبی دیول کا بیان سامنے آگیا ہے۔ 

’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہا کہ انہیں اسکرین ٹائم کی کمی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ معاہدہ پر دستخط کرتے وقت ہی اس سے آگاہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں انہوں نے جس طرح کا کردار کیا ہے، اصل اہمیت اس کی ہے اور ان کی خواہش تھی کہ انہیں اسکرین پر مزید وقت دیا جاتا۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں علم تھا کہ ان کے پاس شوٹنگ کیلئے صرف پندرہ دن ہوں گے اور وہ اس کے بعد وہاں سیٹ پر نہیں ہوں گے۔

بوبی دیول کے مطابق لوگوں کی طرف سے ان کے کردار کو جس طرح محبت، پیار اور پذیرائی ملی ہے اس سے وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں