ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیج تعاون کونسل  کا عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

دوحہ: خلیج تعاون کونسل  ( جی سی سی ) ممالک نے  1967سے پہلے کی سرحدوں کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے  ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر مذاکرات کے لیے دباؤڈالے، اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو پورے خطے میں جنگ پھیل سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سی سی کا اجلاس دوحہ میں منعقد ہوا، جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، ان ممالک کے وزیر خارجہ نے شرکت کرکے  غزہ پر ہونے والی بمباری اور فلسطینیوں کے انخلاکی شدید مذمت  کی ہے۔

جی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق   جی سی سی ممالک جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر متفق ہے، حماس اور اسرائیل کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا، فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ کی دوبارہ آباد کاری کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں