ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں:آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم ہونے والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی کے مختلف آپریشنز میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی مثالی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا میں پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں