ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سپر لیگ 9: شان مسعود بھی کراچی کنگز میں آ گئے

کراچی: پاکستانی کرکٹ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز میں شامل ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر شان مسعود کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن میں کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے جب کہ اس سے قبل وہ آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز میں شامل تھے۔ شان مسعود کی ملتان سلطانز سے کراچی کنگز میں آمد ٹریڈ ڈیل کے تحت ہوئی ہے۔

ٹریڈ ڈیل کے  تحت شان مسعود کے کراچی کنگز میں آنے کے بدلے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطان کو جوائن کریں گے۔ ڈیل کے تحت ملتان سلطانز کو کنگز کی ڈائمنڈ راؤنڈ کی ایک پِک اور سلور راؤنڈ کی ایک پِک ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں