ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پروڈیوسر و اداکارہ نوشین مسعود انتقال کرگئیں

  کراچی: پی ٹی وی کے ڈراموں سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ، رائٹر و پروڈیوسر نوشین مسعود خالق حقیقی سے جا ملیں۔

نوشین مسعود پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اور میزبان تھیں۔ وہ کئی سالوں سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ نوشین مسعود نے متعدد مشہور پاکستانی ڈراموں میں کام کیا جن میں جال، کالونی 52، گھر تو آخر اپنا ہے اور ڈولی کی آئے گی بارات شامل ہیں۔

کراچی کے سینٹ جوزف اسکول اینڈ کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے والی نوشین مسعود کی وجہ شہرت اداکاری سے قبل ہدایت کاری تھی۔

نوشین مسعود نے مشہور پاکستانی گلوکاروں کی متعدد میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری کی جن میں شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد اور میوزک بینڈ جنون شامل ہیں۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں نوشین مسعود کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں