ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کی شناخٹ حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں سرگرم عمل رہا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھمکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گرد وں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں