ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا آل رائونڈر راشد خان پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیارہیں؟

اسلام آباد:افغانستان کے معروف کرکٹر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروالی۔

دنیا کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی پی ایس ایل سیزن 9 کو یارد گار بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی کہ افغانستان کے معروف آل رائونڈر راشد خان نے بھی پی ایس ایل کے ایڈیشن 9کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ ڈرافٹ 13دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں