ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریڈ سی انٹرنیشنل میں پاکستانی فلم ’اِن فلیمز‘ نے ’بیسٹ فیچر فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا

جدہ: ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں ڈائریکٹر ضرار خان کی پاکستانی فلم ’اِن فلیمز‘ نے ’بیسٹ فیچر فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔ 

تیسرے سالانہ دس روزہ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا جہاں پوری دنیا کی نامور شوبز شخصیات موجود تھیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ضرار خان نے انعام جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ کاش وہ فیسٹیول میں موجود ہوتے۔

ایونٹ میں ہالی وڈ کے سپر اسٹارز جونی ڈیپ، ول اسمتھ، شیرون اسٹون، مشیل ولیمز، فیریڈا پنٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان کی طرف سے ہمایوں سعید، ماہرہ خان اور احد رضا میر نے فیسٹیول کو رونق بخشی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایونٹ کی تفصیلات شیئر کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں