ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں حماس سے لڑتے ہوئے 2 فوجی مارے گئے، ایک کا تعلق بھارت سے نکلا

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں حماس سے لڑتے ہوئے 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے  جن میں سے ایک کا تعلق بھارت سے نکلا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر زمینی راستے سے حملے کے آنے والے اسرائیلی فوجی اہل کار حماس کی مزاحمتی کارروائی میں مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک کا تعلق بھارت سے نکلا۔

اسرائیلی مقامی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی زمینی فوج کے 2 مزید فوجی حماس کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے، جس کے بعد زمینی حملوں میں مزاحمتی تنظیم کے ہاتھوں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔ جھڑپ کے دوران مارے گئے فوجیوں میں سے ایک کا تعلق بھارت سے نکلا۔ جس کا نام گل ڈینیئل بتایا جاتا ہے، جس کی پیدائش بھارت میں ہوئی تھی

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ گِل ڈینیئل کا تعلق بھارت ہی سے ہے اور ان کے اہل خانہ کے کچھ افراد اب بھی بھارت میں رہتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بھارتی نژاد اہلکار کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں