کراچی:اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے زونل تربیت گاہوں کا انعقاد کیا ہے،بیک وقت شہر کراچی کے پانچ تعلیمی اداروں میں یہ پروگرامات منعقد کیے جائیں گے،جس میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہونگے۔
اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال اپنے کارکنان کے لیے ان تربیت گاہوں کا انعقاد کرتی ہے، ان پروگرامات کا مقصد طلبہ کو جمعیت کے نظریات سے روشناس کروانا ہے، یہ تربیت گاہیں دو روز تک جاری رہیں گی۔
رواں سال جمعیت نے اپنی تربیت گاہوں کو مسئلہ فلسطین اور حماس کی جدوجہدِ حریت سے منسوب کیا ہے، تربیت گاہوں میں نامور مقررین شرکاء سے مخاطب ہونگے، تربیت گاہوں کے مہمان خصوصی امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، معتمدِ عام اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اسد علی قریشی ہونگےجبکہ دیگر مقررین بھی خطاب کریں گے، شہر کراچی کے کل 5 تنظیمی رہائشی زونز میں تربیت گاہ منعقد کیے جائینگے، منعقد ہونے والے پروگراموں کےمقامات کی جگہ درج ذیل ہے۔
• زون وسطی کی تربیت گاہ جامعہ اردو گلشن کیمپس، •زون شرقی کی تربیت گاہ سوئیڈش کالج(قائد آباد)، • زون شمالی کی تربیت گاہ پریمئیر کالج(نارتھ ناظمِ آباد)، •زون غربی کی تربیت گاہ جی سی ٹی کالج(سائٹ ایریا)، • زون جنوبی کی تربیت گاہ ڈی جے سائنس کالج،یہ دو روزہ تربیت گاہیں 9-10 دسمبر بروز ہفتہ اتوار منعقد ہوں گی۔