ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر واقع علاقے بپی میں اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے بارات کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو باراتی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمی اور ہلاک شدگان کو ریسکیو کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں