ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

شفقنا اردو: ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں اعصام الحق نے اصغر نواز کے خلاف 7 کے مقابلے میں 8 ووٹ سے کامیابی پائی جبکہ سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں پر مخالف گروپ کے امیدوار کامیاب رہے۔
سیکرٹری کےعہدے پر کرنل ریٹائرڈ ضیا کو فتح ملی، انہوں نے 8 ووٹ لیے جبکہ انکے مدمقابل میجر ریٹائرڈ سلمان نے 7 ووٹ حاصل کرسکے۔ خزانچی کے عہدے پر عارف قریشی نے 9 جبکہ عمر فاروق نے 6 ووٹ حاصل کرسکے۔
اعصام الحق کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانا کا عزم ہے، کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔

The post اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں