ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں بندرگاہ مزدوروں کا فوجی سامان اسرائیل لے جانیوالے جہازوں کا بائیکاٹ

نئی دہلی: بھارت میں پورٹ ورکرز یونین نے اسرائیل فوجی سازوسامان لے کر جانے والے جہازوں کو سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹر ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن آف انڈیا نے کہا کہ وہ اسرائیل یا کسی بھی دوسرے ملک سے فلسطین جانے والے ہتھیاروں سے لیس کنٹینر سے سامان اتاریں گے نہ اس پر لوڈ کریں گے۔ واٹر ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن آف انڈیا ملک کی 11 بڑی بندرگاہوں پر 3ہزار 500 سے زیادہ ورکرز کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ہے۔

فیڈریشن نے اپنے ممبران سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اب کسی ایسے بحری جہاز کو نہ سنبھالیں جو فوجی سازوسامان لے کر فلسطین یا اسرائیل جا رہا ہو۔ فیڈریشن نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28 ہزار 473 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔

The post بھارت میں بندرگاہ مزدوروں کا فوجی سامان اسرائیل لے جانیوالے جہازوں کا بائیکاٹ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں