ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اینٹی کرپشن کیس: صحافی عمران ریاض جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

شفقنا اردو: ضلع کچہری لاہور نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے عمران ریاض خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے عمران ریاض خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت کے روبرو دلائل میں عمران ریاض نے کہا کہ جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا جھوٹ بول رہے ہیں، تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا اور ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد کا لیا۔
عمران ریاض خان کو گزشتہ روز لاہور سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمران ریاض اور انکے والد پر تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام ہے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

The post اینٹی کرپشن کیس: صحافی عمران ریاض جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں