ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، سیلاک کامطالبہ

نیویارک:  لاطینی امریکہ اور کریبیئن ممالک کی تنظیم سیلاک نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا اعلان کرے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو ارسال کردہ ایک خط میں سیلاک نے مطالبہ کیاہے کہ دیگر ممالک کی طرح فلسطین کو بھی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں پورے حقوق اور ذمے داریاں دی جائیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ سیلاک کے 23 رکنی ممالک کا یہ متفقہ مطالبہ ہے جبکہ فلسطین کی مکمل رکنیت کیلیے رائے دہی بھی کروائی جائے۔

خط میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کی فوری ترسیل کا بندو بست کیا جائے۔

دوسری جانب کولمبیاکے صدرگستاوو پیترو نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں سیلاک کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔

The post جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، سیلاک کامطالبہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں