ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

شفقنا اردو: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے، رقم دومنصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمینٹ پراجیکٹ کیلئے7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کیلئے7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ سال 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفرا اسٹرکچر متاثر کیا، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں