ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9روپے کا اضافہ کردیا

reduced

اسلام آباد:عوام کوریلیف فراہم کرنے کا دعوی کرنے والوں نے پیٹرول مہنگا کردیا، پیٹرول فی لیٹر  9 روپے 66 پیسے  مہنگا کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پرپٹرول کی فی لیٹر قیمت میں  9 روپے 66 پیسے   کا اضافہ کیا ہے،جس کے بعد پیٹرول کی نئی  قیمت 289 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی ہے، جس کے بعدڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں