ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 289 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 282 روپے 24پیسے ہوگئی۔ قیمتیں آئندہ 15 دن تک لاگو رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں